پنجاب بھرمیں پولیس اہلکاروں کے ہیپاٹائٹس،ایڈزکے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

پنجاب بھرمیں پولیس اہلکاروں کے ہیپاٹائٹس،ایڈزکے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: لاہورسمیت پنجاب بھرمیں پولیس اہلکاروں کے ہیپاٹائئٹس اورایڈزکے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بیماریوں میں مبتلا اہلکاروں کوخصوصی علاج کے لیے ہیلتھ کارڈزجاری ہونگے۔

  سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں پولیس اہلکاروں کےایڈزاور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی حوالے سے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے تمام آرپی اوزاورڈی پی اوزکومراسلہ ارسال کردیا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ایئرپورٹ:اے این ایف کی کارروائی، خاتون سمیت3 منشیات فروش سمگلر گرفتار

آئی جی پنجاب نے احکامت جاری کیے ہے کہ اہلکاروں کےایڈز، ہیپاٹائٹس بی اورسی کے ٹیسٹ کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے تعاون سے کروائےجائیں۔ اورجن اہلکاروں کی ٹیسٹ مثبت آئے ان اہلکاروں کےمتعلقہ ڈسٹرکٹ ہسپتال سے ہیلتھ کارڈزبنوائیں جائیں تاکہ وہ وہاں سے اپنا خصوصی علاج کروائیں جسکے لیے محکمہ ہیلتھ سے معاہدہ ہوچکا ہے۔

پڑھنا مت بھولئے: نواب ٹاؤن:الیکٹرک سٹور میں ڈکیتی کی واردات، سٹی42 نے فوٹیج حاصل کر لی

دوسری جانب جن اہلکاروں کو کارڈ دیے جائیں گے وہ اہلکارہیپاٹائٹس بی اورسی کے بل نہیں کلیم کرسکیں گے۔ گزشتہ سال کی سکریننگ رپورٹ میں ہزاروں اہلکارمختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ جسکی وجہ سے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔