طلباء کا ڈیٹا اپ دیٹ کرنے کیلئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے ڈیڈ لائن دیدی

طلباء کا ڈیٹا اپ دیٹ کرنے کیلئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے ڈیڈ لائن دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکول انفرمیشن سسٹم پرطلباء کی آن لائن حاضری کا معاملہ، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے 30 اپریل تک بچوں کا ڈیٹا سکول انفرمیشن سسٹم پر اپ ڈیٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ عملدرآمد نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

  سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق سکول انفرمیشن سسٹم پرپنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے طلباء کی آن لائن حاضری شروع نہیں ہوسکی۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے ویب سائٹ پر بچوں کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کچی سے چوتھی جماعت تک کے بچوں کو فوری پرموٹ کیا جائے۔ پانچویں جماعت میں فیل ہونے والے بچوں کا دوبارہ داخلہ کیا جائے۔ چھٹی سے نویں جماعت کے بچوں کو فوری اگلی جماعت میں داخل کیا جائے۔

علاوہ ازیں دہم جماعت میں پاس ہونے والے بچوں کا ڈیٹا بھی ویب سائٹ پر چڑھایاجائے۔ ڈیٹا جلد ازجلد اپ ڈیٹ کیا جائے بصورت دیگر اساتذہ کے خلاف کاروائی کیجائے گی۔