کپتان کا لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا پروگرام

کپتان کا لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا پروگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: تحریک انصاف کے سربراہ کا لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا پروگرام، کپتان24 اپریل کو پھر لاہور آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے لاہور دورے کا مقصد مینار پاکستان جلسے سے پہلے عوام کو متحرک کرنا ہے ۔ عمران خان اندرون شہر کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران مینار پاکستان جلسے میں شہریوں کی شرکت کے لئے گلی ،محلوں میں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ریسکیو غائب،شہری مدد کے لیے کسے پکاریں؟ 

  کپتان جلسے کے حوالے سے لگائے گئے مختلف کیمپوں کا دورہ بھی کریں گے ۔ کپتان شہر میں ریلی نکالیں گے اور تاجروں کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔