ریسکیو غائب،شہری مدد کے لیے کسے پکاریں؟

ریسکیو غائب،شہری مدد کے لیے کسے پکاریں؟


عیشہ خان: ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن سروس تکنیکی خرابی کے باعث شہر بھر میں معطل، ریسکیو نے متبادل نمبرز جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122کی ہیلپ لائن1122 خرابی کے باعث شہر میں معطل ہو گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 13سیکنڈز کے بعد کال خود ہی بند ہو جاتی ہے۔   ریسکیو کی جانب سے ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کرنے کیلئے متبادل نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چائنیز سکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کو شاہانہ سہولیات دینے کا فیصلہ 

  ریسکیو کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن سرس کو ٹھیک کرنے کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔ ہیلپ لائن جلد بحال کر دی جائے گی۔شہریوں کو ایمرجنسی کی صورتحال میں ریسکیو سے رابطہ کرنے میں مسائل کا سامنا ہے۔