سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ملازمین نجکاری کیخلاف ڈٹ گئے

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ملازمین نجکاری کیخلاف ڈٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ممکنہ نجکاری کیخلاف ملازمین نے لاہور ایریا دفتر گرومانگٹ روڈ میں پانچویں روز بھی دو گھنٹے تک علامتی ہڑتال اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

 

یہ خبر پڑھیں۔۔پنجاب میں 600 سے زائد بچے اغوا، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

سٹی 42 کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کو صوبوں کی بنیاد پر چار ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیخلاف ملازمین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، ملازمین نے گرومانگٹ روڈ  پر واقع دفتر میں پانچویں روز بھی احتجاج ریکارڈ کرایا جس میں وفاقی حکومت کے فیصلے کیخلاف نعرے بازی بھی  کی گئی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے برانچ سیکرٹری رانا وقار نے کہا کہ کمپنی کی ممکنہ طور پر نجکاری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے ملازمین کے حقوق پامال ہوں گے، چیف جسٹس آف پاکستان کو منافع بخش کمپنی کی نجکاری پر نوٹس لینا چاہیے۔

نائب صدر میاں فہیم نے کہا کہ ملازمین نجکاری کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، پہلے کمپنیاں بنائی جائیں گی بعد ازاں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔