پنجاب میں 600 سے زائد بچے اغوا، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

پنجاب میں 600 سے زائد بچے اغوا، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا
کیپشن: City42- Children Kidnapped
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) چیف جسٹس پاکستان آف  جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب میں 600 سے زائد بچوں کے اغوا کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر د یا جبکہ آئی جی پولیس عارف نواز کوبھی طلب کر لیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔پنجاب حکومت کے شاندار اورنج لائن ٹرین منصوبے کا پول کھل گیا

سٹی 42 ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف  پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہفتہ کو بچوں کے اغوا کے از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار، صاف پانی، نجی میڈیکل کالجز میں اضافی فیسوں، پولٹری فیڈ، پنجاب میں چھ سو سے زائد بچوں کے اغوا سمیت مختلف مفاد عامہ کے معاملات پرازخود نوٹسز کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار پرسوں جن مقدمات کی سماعت کریں گے ان کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے زبردست پیش گوئی کردی جان کر آپ خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 21 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ بار کے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔