ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر اکبر ایس بابر کا بورس جانسن کو جواب

عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر اکبر ایس بابر کا بورس جانسن کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ ’’تاج برطانیہ‘‘ کا ’’راج‘‘ ختم ہوئے 80 سال ہوچکے ہیں شاید سابق برطانوی وزیراعظم اب بھی اسی ’’برطانوی راج‘‘ کے نشے میں ہیں اُنہوں نے بورس جانسن کو مشورہ دیا کہ گزرے ہوئے برطانیہ راج کے خمار سے جتنی جلد باہر آ جائیں، اتنا ہی ان کے لیے بہتر ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عمران خان کی رہائی کے حق میں ویڈیو بیان جاری کیا تھا  اپنے ویڈیو بیان میں بورس جانسن نے کہا تھا کہ عمران خان نے صرف گھڑی ہی تو چوری کی ہے، تو کیا ہوا، انہیں فوری رہا کیا جائے۔