ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعتِ اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور بھی کسی نتیجے پر نا پہنچ سکا

جماعتِ اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور بھی کسی نتیجے پر نا پہنچ سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور بھی کسی نتیجے پر نا پہنچ سکا ۔ 

حکومتی وفد میں وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثنااللہ ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق شامل تھے۔ نائب امیر لیاقت بلوچ ، قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ ملاقات میں موجود تھے۔ 

مذاکرات میں حکومتی وفد کی جانب سے سیکورٹی تھریٹ  کی وجہ سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ۔ جس پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ لیوی کے خاتمے  تک لانگ مارچ لازم ہوگا ۔ 

حکومتی وفد کی جانب سے جلد عوامی سطح پر غیر معمولی ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ 

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت عوامی مطالبے پر عملی اقدام کرے وگرنہ احتجاج و لانگ مارچ ضرور کیا جائے گا ۔ پروگرام کے مطابق امیر جماعت کی قیادت میں سپر لانگ مارچ کل کراچی سے شروع ہوگا ۔