ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیف ،مٹن اور برائلر کی مہنگے داموں فروخت جاری،شہری پریشان

بیف ،مٹن اور برائلر کی مہنگے داموں فروخت جاری،شہری پریشان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:مرغی کے گوشت کی قیمت سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت ہونے لگی، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے سرکاری ریٹس پر اشیائے خورونوش کی فروخت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سرکاری نرخ کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 454 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 460 سے 470 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 2400 سے 2800 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے کے مقابلے میں 1000 سے 1200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 255 روپے مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں انڈے 260 سے 265 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث مرغی کا گوشت بھی اب عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، جبکہ گھریلو بجٹ پہلے ہی دباؤ کا شکار ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت اور انڈوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی فروخت سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنائی جائے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔