ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغبانپورہ پولیس کی کارروائی ، 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

باغبانپورہ پولیس کی کارروائی ، 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:باغبانپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نعمان اور عمیر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دورانِ تفتیش مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار ہونے کا اعتراف کیا۔ برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔

ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔