سٹی 42:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔
وزیر داخلہ نے پنجگور اور چاغی میں 11 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفتنہ 3 میں حصہ لینے والے وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جبکہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز پوری قوت سے جاری ہیں اور جاری رہیں گے۔