ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، لاپتہ خصوصی بچہ بحفاظت بازیاب

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، لاپتہ خصوصی بچہ بحفاظت بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور میں موٹروے پولیس نے ایم ٹو موٹروے پر لاہور ٹول پلازہ کے قریب اکیلے ملنے والے 5 سے 7 سالہ خصوصی بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق گشت کے دوران بچے کو اکیلے پایا گیا۔ بچہ بولنے اور اپنی شناخت بتانے سے قاصر تھا، جس پر فوری طور پر ہیلپ لائن 15 سے رابطہ کیا گیا۔

پولیس ریکارڈ کی مدد سے معلوم ہوا کہ تھانہ شیر اکوٹ میں ایک بچے کی گمشدگی کی رپورٹ پہلے ہی درج تھی۔ ریکارڈ میں موجود تصویر کے ذریعے بچے کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی۔

موٹروے پولیس کی کوششوں سے بچے کے والدین سے رابطہ کیا گیا، جس کے بعد خصوصی بچے کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق بروقت کارروائی اور پولیس ریکارڈ سے مدد لیتے ہوئے بچے کو اس کے اہل خانہ تک پہنچانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔