عادیہ ناز:جوہر ٹاؤن بلاک ایف کا فلٹریشن پلانٹ گزشتہ ساڑھے تین سال سے بند پڑا ہے، جس کے باعث علاقے کے مکین صاف پانی کی سہولت سے محروم ہیں۔
فلٹریشن پلانٹ کی طویل عرصے سے بندش شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے قائم کیا گیا پلانٹ ناکارہ ہونے کے باعث علاقے میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ برقرار ہے۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ کی فوری مرمت کرکے اسے فعال کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف پینے کا پانی دستیاب ہو سکے۔