مغلپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شہزاد کو گریفن گراؤنڈ کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی 450 تیار پتنگیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پابندی کے باوجود پتنگیں کاٹن کے ڈبوں میں چھپا کر فروخت کر رہا تھا۔ ملزم پتنگیں تیار کرکے لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔
ملزم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔