ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی:گرفتاری سے بچنے کے لئے ملزم کی چھت سے چھلانگ،ٹانگ تڑوا بیٹھا

نشتر کالونی:گرفتاری سے بچنے کے لئے ملزم کی چھت سے چھلانگ،ٹانگ تڑوا بیٹھا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:: نشتر کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، تاہم ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے چھت سے چھلانگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق چھت سے چھلانگ لگانے کے باعث 35 سالہ ملزم سرفراز کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

انویسٹی گیشن نشتر کالونی پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سرفراز چوری کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔