فاران یامین :بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے منشیات فروشی اورغیر قانونی اسلحہ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں محمد علی ،سمیر،عرفان مسیح،گلفام اور فریاد شامل ہیں،ملزمان سے مختلف برانڈ کی 70 سے زائد شراب بوتلیں ،چرس ،اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اندرون سٹی سمیت مختلف مقامات پر شراب کی سپلائی کرتے تھے۔