ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات 2026،واجبات جمع کرانےکی آخری تاریخ30ستمبرمقرر

لاہور ہائیکورٹ بار انتخابات 2026،واجبات جمع کرانےکی آخری تاریخ30ستمبرمقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آئندہ ہونے والے انتخابات 2026 کے حوالے سے بار کے ریگولر ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام واجبات 30 ستمبر 2025 (بروز منگل) تک لازمی طور پر جمع کرا دیں۔
 سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق صرف وہی ریگولر ممبران، جنہوں نے واجبات بروقت ادا کیے ہوں گے، آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس سلسلے میں بار کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد واجبات ادا کرنے والے وکلاء کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیا جائے گا۔انتخابات سے متعلقہ ضابطہ اخلاق کے مطابق، بار ایسوسی ایشن اپنے ممبران کی مکمل فہرست جاری کرے گی جس میں صرف وہی وکلاء شامل ہوں گے جنہوں نے اپنے واجبات وقت پر ادا کر دیے ہوں۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف مالی شفافیت کو یقینی بنانا ہے بلکہ انتخابی عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنانا بھی ہے۔ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ہر سال انتخابات سے قبل ممبران کو واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق آگاہ کرتی ہے۔ اس بار بھی بار عہدیداران نے واضح کردیا ہے کہ تاریخ میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ اس لیے وکلاء کو بروقت واجبات کی ادائیگی یقینی بنانی ہوگی۔قانونی ماہرین کے مطابق، بروقت واجبات جمع کرانے کی پالیسی سے انتخابی عمل مزید شفاف ہوگا اور یہ اقدام وکلاء برادری میں تنظیمی نظم و ضبط کو بھی فروغ دے گا۔

Ansa Awais

Content Writer