ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا "ستھرا پنجاب اتھارٹی" قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:  پنجاب حکومت نے صوبے میں صفائی ستھرائی کے مؤثر نظام کو یقینی بنانے کے لیے "ستھرا پنجاب اتھارٹی" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق اتھارٹی کی اولین ترجیح شہروں اور دیہات میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہوگی۔

اتھارٹی کی ذمہ داریوں میں کوڑا کرکٹ کے بروقت اٹھانے، جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ، ڈمپنگ سائٹس کی مؤثر نگرانی اور غیرقانونی کچرا پھینکنے کے خلاف سخت اقدامات شامل ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شجر کاری کے فروغ کو بھی منصوبے کا اہم حصہ قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اتھارٹی عوامی آگاہی مہمات کے ذریعے صفائی کو اجتماعی ذمہ داری بنانے پر زور دے گی، جبکہ جدید مشینری، افرادی قوت اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کا بنیادی ہدف عوام کو باوقار اور صحت مند طرزِ زندگی فراہم کرنا ہے، جو ماحول دوست اقدامات کے ذریعے شہریوں کے لیے بڑے فوائد کا سبب بنے گا۔