شاہین آفریدی کی شادی کی تقریب  کا آغاز ، قومی ہیرو دلہن لینے کیلئے شادی ہال پہنچ گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تقریب  کا آغاز ہو گیا۔
شاہین آفریدی دلہن لینے بارات لے کر مقامی شادی ہال پہنچ گئے ۔
تقریب میں کرکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے بہت  سی اہم شخصیات شریک ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی تقریب میں موجود  ہیں۔
مصباح الحق، سعید انور ، تنویر احمد اور سہیل خان بھی موجود ہیں۔

شاہین آفریدی کی بارات کی سب سے خوبصورت بات کپتان بابر اعظم اورر شاہین آفریدی کا محبت کے ساتھ گلے ملنا اور ساتھ ساتھ رہنا تھی۔ دونوں ہیروز کے مابین معمولی باتوں پر دوری پیدا ہو گئی تھی جو دوستوں نے گزشتہ روز دور کروا  دی۔ آج بابر اعظم کو شاہین کی شادی کی تقریب میں شہ بالا جیسی حیثیت دی گئی۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔ شاہین آفریدی اور انشا کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔