دی لیجنڈ آف مولا جٹ’’ٹورس ورلڈ اسٹنٹ ایوارڈز‘‘ کے لیے نامزد

 دی لیجنڈ آف مولا جٹ’’ٹورس ورلڈ اسٹنٹ ایوارڈز‘‘ کے لیے نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی :  دی لیجنڈ آف مولا جٹ’’ٹورس ورلڈ اسٹنٹ ایوارڈز‘‘ کے لیے نامزد  کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دی لیجنڈ آف مولاجٹ ’’Taurus World Stunt Awards“ کیلئے نامزد کرلی گئی۔ مولا جٹ اور نوری نتھ کے فائٹ سین نے ”بہترین فائٹ“ کے لیے یہ نامزدگی حاصل کی ہے۔

معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت اور نامور ہدایتکار  بلال لاشاری کی فلم ’’مولا جٹ‘‘ ریلیز کے 48 ہفتوں کے بعد بھی پاکستان کے بڑے سینما گھروں میں کامیابی سے جاری ہے۔پاکستانی سنیما کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے فلم کو بین الاقوامی سطح پر شاندار پزیرائی حاصل کرتے ہوئے ہالی وڈ فلموں کے ساتھ مقابل ہے۔

2001سے فلم انڈسٹری کی دنیا میں بہترین اسٹنٹ سین عکسبند کو سالانہ ایوارڈز نامزدگی کی جاتی ہیں، اس سال پاکستان کی ریکارڈ ساز فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ٹورس ورلڈ اسٹنٹ ایوارڈز میں نامزدگی حاصل کی۔ جس کے ساتھ  دل دہلا دینے والا فائنل فائٹ سین جس میں مولا اور نوری اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سین عکسبند کروایا جس کو بہترین فائٹ' کے زمرے میں نامزدگی حاصل ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ جس میں متعدد آسکر جیتنے والی فلم 'ایوریتھنگ ایوری وریئر آل ایٹ ونس' اور 'دی گرے مین' بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزدگی بھی شامل ہیں. اس سے قبل ہالی وڈ فلمز 'وانس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ'، 'کنگس مین'، 'فاسٹ اینڈ فیوریس 6،' 'انسیپشن،' اور 'دی ایونجرز' جیسے سپر ہٹ فلمیں بھی یہ ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ بالی ووڈ فلم فیسٹیول ناروے میں ’بہترین فلم ساز‘ کا ایوارڈ بھی جیت چکی ہے۔