ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹہ سےسونے کی قیمت بڑھانے والوں پربڑے کریک ڈاؤن کی وارننگ

 سٹہ سےسونے کی قیمت بڑھانے والوں پربڑے کریک ڈاؤن کی وارننگ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر  ہارون رشید نے بڑا اعلان کر  دیا۔ کہتے ہیں کہ سونے کی قیمتوں میں مسلسل سٹے سے دلبرداشتہ ہوکر صدارت سےمستعفی ہوسکتا ہوں ۔
صدر جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن آف پاکستان حاجی ہارون چاند  کا کہنا ہے کہ پشاور اور لاہور کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت خود ساختہ ہے۔ یہ بڑھتے بڑھتے  2لاکھ 30 ہزار روپے پر پہنچ گئی ۔ ملک بھر میں گولڈ مارکیٹ جمعہ کے روز دوبارہ کھولی جائےگی ۔ بلین مارکیٹ بند کرنے کے باوجود سونے کی قیمتوں میں سٹہ چلایا جارہا ہے۔حساس اداروں کے پاس گولڈ کی قیمتوں میں سٹہ چلانے والوں کا بمعہ تصاویر ڈیٹا موجود ہے۔گولڈ مارکیٹ کو بند کرنے کا مقصد سونے کی قیمت میں سٹے کو قابو کرنا ہے۔

ہارون الرشید نے بتایا کہ سنیاروں کی حساس اداروں سے مشاورت جاری ہے کہ گولڈ ٹریڈنگ کو ڈیجیٹلائز کیا جائے ۔ حکومت سے بھی رابطے میں ہیں، حکومت کو گولڈ کی امپورٹ کھولنے کا مشورہ دیا ہے ۔ حساس ادارے سونے کی مارکیٹ کو تین ماہ کیلئے بند کرنا چاہتے تھے۔ حساس اداروں کو یقین دہانی کرادی ہے کہ اب گولڈ کی قیمتوں میں سٹہ نہیں چلے گا۔ سونے کی قیمتوں میں مسلسل سٹہ چلانے والوں کےخلاف چند دنوں میں بڑا کریک ڈاؤن ہوگا۔ ملک بھر میں بلین مارکیٹ نے سونے کی قیمت کا آخری ریٹ پانچ روز قبل 2لاکھ 15 ہزار روپے فی تولہ جاری کیا تھا ۔