پنجاب یونیورسٹی میں بھرتیوں کاسلسلہ کھٹائی میں پڑ گیا

پنجاب یونیورسٹی میں بھرتیوں کاسلسلہ کھٹائی میں پڑ گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر ان یو نس : پنجاب یونیورسٹی میں 229 اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھرتیوں کا معاملہ،پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ کی نشستوں پر بھرتیاں کھٹائی میں پڑ گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی میں ٹیچنگ آسامیوں پر بھرتیوں کا اشتہار کالعدم قرار دے دیاہے،یونیورسٹی نے 27 جولائی کو اساتذہ کی 229 نشستوں پر بھرتی کے لئے اشتہار دیا تھا۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کا اشتہار کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، اسامیاں بغیر منظوری کے مشتہر کی گئیں۔