بارش،سکولوں میں 80 فیصد طلباء غیر حاضر، نصابی سرگرمیاں بری طرح متاثر

بارش،سکولوں میں 80 فیصد طلباء غیر حاضر، نصابی سرگرمیاں بری طرح متاثر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریا ض :شہر میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ،سکولوں کے پلے گراونڈ بارش کے پانی میں ڈوب گئے،سکولوں میں 80 فیصد طلباء غیر حاضر، نصابی سرگرمیاں بری طرح متاثر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،سکولوں کے پلے گراونڈ بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔سٹرکیں پانی میں ڈوب جانے سے سکولوں میں 80 فیصد طلباء غیر حاضر ہیں۔اساتذہ بھی بروقت سکول نہ پہنچ سکے۔طلباء کی غیر حاضری سے سکولوں میں نصابی سرگرمیاں بری طرح متاثر رہیں۔سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ بارش کیوجہ سےطلباء سکول نہیں پہنچ سکے،نصابی سرگرمیاں صرف بچوں کی تعداد مکمل نہ ہونے کیوجہ سے تعطل کا شکار ہوئیں۔