ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مزید اضافہ

Doller
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہو کر 243 روپے کا ہو گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے، ڈالرز کی کمی اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث ملک سے ڈالرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں جبکہ اربوں ڈالرز لانے کے حکومتی دعوے ابھی تک حقیقت کا روپ نہیں لے سکے، یہی وجہ ہے ڈالر کی قدر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 55 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبار کے دوران انڈیکس 41 ہزار 735 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے۔