ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمیع اسلم نے ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے سے معذرت کر لی

 سمیع اسلم نے ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے سے معذرت کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے سیکنڈ الیون ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمیع اسلم بلوچستان سیکنڈ الیون کے کپتان تھے۔ٹیم انتظامیہ نے سمیع اسلم کے ایونٹ نہ کھیلنے کی درخواست قبول کر لی۔بلوچستان سیکنڈ الیون کی قیادت عظیم گھمن کو سونپے جانے کا امکان ہے۔سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیملی مصروفیت کی وجہ سے ایونٹ سے نام واپس لیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق سمیع اسلم نے اپنی والدہ کی بیماری کا بتا کر نام واپس لیا،سات روز کے ٹورنامنٹ کے دوران ان کے بائیو سکیور ببل میں آنا جانا آسان نہیں تھا۔ٹیم انتظامیہ کے مطابق سمیع اسلم کے نام واپس لینے کے بارے میں بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer