پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستان فوجی دستہ لاہور پہنچ گیا

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستان فوجی دستہ لاہور پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سکیورٹی انتظامات ،لاہور کے میچز کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے پاکستان فوج کا دستہ نشترپارک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے 25 اور 27 اپریل کے میچز کیلئے فوج بھی سکیورٹی پر تعینات ہو گی۔راولپنڈی سے لاہور پہنچنے پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو ہوٹل تک پہنچانے کیلئے بھی پاک فوج سکیورٹی فراہم کرے گی۔

پاک فوج کے سکیورٹی دستہ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں 28 اپریل تک قیام کرئے گا۔