(سٹی42) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ مڈل اور پرائمری سکول کھولنے کے شیڈول میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،کورونا وائرس کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم کے بعد صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مڈل اور پرائمری سکول کھولنے کے شیڈول میں تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،کورونا وائرس کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔کورونا کی لہر میں تیزی اور سکولوں کے طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق کے باوجود حکومت کا مڈل کلاسیں شیڈول کے مطابق کھولنے پر اصرار ہے۔
کورونا کیسز میں اضافہ کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر مذکورہ سکولوں کو سیل کیا جا رہا ہے، طلباء اساتذہ اور ان کی فیملیز کی صحت ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔
ANNOUNCEMENT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) September 19, 2020
There is NO change in schedule for opening of Schools. We are watching the Covid 19 situation very closely on a daily basis. We have sealed the schools where cases have been detected. Zero compromise on the health of our students, our teachers & their families.
قبل ازیں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نےمائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ سکول دوبارہ بندکرنےکاجلدبازی کافیصلہ تعلیم کے لئے تباہ کن ہوگا۔ہ طلبہ کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے،کسی بھی فیصلےسےپہلےوزارت صحت کا مشورہ لیں گے۔شفقت محمود نے مزید کہا کہ 6ماہ تعلیمی اداروں کی بندش نےطلبہ کوبری طرح متاثر کیا، تعلیمی ادارے کھولنےکافیصلہ بہت احتیاط سے کیا تھا۔
وفاقی وزیر کا مزید کہناتھا کہ ہمارے 90 فیصد سرکاری اور کم فیسوں والے نجی تعلیمی اداروں کے پاس آن لائن ٹیچنگ کی سہولیات نہیں ہیں اور جب ان اداروں کو بند کریں گے تو بیشتر طلبہ تعلیم سے محروم ہوجائیں گے۔ تعلیم کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے جس کے ازالے میں سالوں لگ سکتے ہیں جب کہ صحت ایک ترجیح ہے اس لیے اس عنصر کو بھی ذہن میں رکھا جائے۔