(سٹی 42) لیگی دورحکومت کےجعلی خدمت کارڈز،ہیلتھ کارڈکاسکینڈل سامنےآگیاسینکڑوں جعلی خدمت کارڈاٹھائے شہری انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج اظہراقبال کے روبرو ملک محمد اسلم ایڈووکیٹ نے لیگی دورحکومت کےجعلی ہیلتھ کارڈز کیس کی سماعت کی،قینچی امرسدھو کےرہائشی ا سامہ اورسندرنےاندراج مقدمہ کی درخواست دائرکی، درخواستگزار نے مو قف اختیار کیا کہ لائنزفیملی گروپ کےصدرسلیم رضا،حسرت ملک ودیگرنے32لاکھ کافراڈ کیا،لیگی رہنما میاں سلیم ر ضا،حسرت ملک نے جعلی خدمت کارڈبنائے،میاں سلیم رضا نے فی خدمت کارڈ5سوروپے شہریوں سے وصول کئے۔
درخواستگزار کا کہنا تھا کہ متاثرین کو انصاف فراہم کیا جا ئے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے۔