نواب ٹاؤن میں ہونے والاپولیس مقابلہ جعلی تھا یا اصلی؟ عدالت کا فیصلہ آگیا

نواب ٹاؤن میں ہونے والاپولیس مقابلہ جعلی تھا یا اصلی؟ عدالت کا فیصلہ آگیا
کیپشن: City42 - Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ایڈیشنل سیشن جج علی رضا نے نواب ٹاؤن میں ہونے والاپولیس مقابلہ اصلی قرار دیتے ہوئے 2 سب انسپکٹرز سمیت 16 اہلکار بری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج علی رضا نے پولیس مقابلہ کیس کی سماعت کی اور نواب ٹاؤن میں 2013 میں ہونیوالا مظہر علی کیساتھ پولیس مقابلہ اصلی قرار دیدیا،

2013 میں مظہرعلی کو مقابلے میں ہلاک کرنے پر جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ جوڈیشل انکوائری 5سال تک عدالت میں چلتی رہی۔

جوڈیشل انکوائری کے بعد فیصلے میں مظہرعلی کیساتھ ہونے والا مقابلہ اصلی قرار دیدیا گیا۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کے بیانات کے بعد 2 سب انسپکٹرز سمیت 16اہلکاربری کردیئے گئے۔

انکوائری کے دوران ملزم کی والدہ عزیز بیگم بھی جعلی پولیس مقابلے کے ثبوت پیش نہ کرسکی۔

Sughra Afzal

Content Writer