لکی سٹار کلب نے بقا جیلانی کلب کو شکست دے دی

لکی سٹار کلب نے بقا جیلانی کلب کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی: یاسین اختر میموریل کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے 34 ویں ایڈیشن کے گروپ میچز کا سلسلہ جاری، اہم میچ میں لکی سٹار کلب نے بقا جیلانی کلب کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے بقا جیلانی کلب نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ بقاجیلانی کلب کے زاہد بشیر، راحیل یونس اور محمد عقیل نے 20، 20 جب کہ عامر انوار نے 16 رنز بنائے۔  لکی سٹارکلب کے حنان نے 22 رنز کے عوض دو، محمد سعید نے 25 رنز کے عوض دو جب کہ جہانزیب اور ابوزر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں لکی سٹار کلب نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر18.1 اوورز میں پورا کر لیا ارسلان ساجد نے 44 جب کہ شہریار وسیم نے ناقابل شکست 54 رنز بنائے، بقاجیلانی کلب کے حسنین علی نے 22 رنز کے عوض دو اور عامر انوار نے 33 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ کھیل کے اختتام پر شہریار وسیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔