ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے؛ وزیراعلیٰ مریم نواز

چین کے تعاون سے نیا باب رقم،پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیشرفت

ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے؛ وزیراعلیٰ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے۔

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں پہنچ گیا، ایچ ایس ون سیٹلائٹ چین سے لانچ کیا گیا، جس کے بعد  پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو گیا ۔ 

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے پاکستانی سائنسدانوں، ٹیکنیکل ٹیم کو خلائی سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہےکہ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے ۔ 

مریم نواز نے کہا کہ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں، مٹی اور پانی کے معیار کی درست نگرانی ممکن ہے۔ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور گلیشیئر پگھلنے کی مانیٹرنگ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں جغرافیائی خطرات کی نشاندہی میں ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ معاون ہو گا ۔