ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کیخلاف سیریز جیتنے کا بہترین موقع مل گیا ہے؛ اظہر محمود

ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کیخلاف سیریز جیتنے کا بہترین موقع مل گیا ہے؛ اظہر محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے کا بہترین موقع مل گیا ہے۔

اظہر محمود اور جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے الگ الگ پریس کانفرنس کی اور پاکستان میں جاری ٹیسٹ سیریز سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔ 

ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی پچ بیٹرز اور بولرز دونوں کے لیے اچھی تھی، راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا فیصلہ کل پچ دیکھنے کے بعد کریں گے۔

جنوبی افریقی کپتان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے پچ کا معائنہ کیا ہے، ایسی کنڈیشنر میں کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میٹنگ میں نعمان علی اور ساجد خان کے حوالے سے بات کی ہے، معلوم ہے کہ جنوبی افریقا کو اگلے ٹیسٹ میں ان دونوں بولرز کا چیلنج درپیش ہو گا۔  کیشَو مہاراج فٹ ہیں، راولپنڈی ٹیسٹ کھیلیں گے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا۔