ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خلیجی ممالک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری   

 خلیجی ممالک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری   
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی ایئرلائن نے خلیجی ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا، مسقط کیلئے رواں ماہ کے آخر میں باقاعدہ پروازیں شروع ہو جائیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے نئے بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

 ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور سے مسقط کیلئے معمول کی پروازیں رواں ماہ کے آخر میں شروع ہو جائیں گی۔

 پہلی پرواز 29 اکتوبر کو لاہور سے اور دوسری 30 اکتوبر کو اسلام آباد سے اڑان بھرے گی، دونوں روٹس پر پروازیں ایئر بس 320 آپریٹ کرے گی۔

 ترجمان نے کہا کہ نئے روٹس متعارف ہونے سے قومی ایئرلائن کی آمدن میں اضافہ ہوگا اور مسافروں کیلئے سفری سہولیات میں بہتری آئے گی۔

 ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے گزشتہ چند ماہ میں مالی اور انتظامی چیلنجز کے باوجود اپنے فضائی نیٹ ورک کو وسعت دینے اور سروس کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات تیز کیے ہیں۔

 واضح رہے کہ مسقط کا نیا روٹ پی آئی اے کی بحالی اور ترقیاتی حکمت عملی کا حصہ ہے اور اس سے سمندر پار پاکستانیوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔