پیر باضابطہ طور پر ہفتے کا بدترین دن قرار

Monday Worst day of week
کیپشن: Monday Worst day of week
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ملازمت پیشہ افراد کی چھٹی کا دن اتوار ہونے کی وجہ سے عموماً زیادہ تر لوگوں کے نزدیک پیر کا دن برا معلوم  ہوتا ہے لیکن اب گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی پیر کے دن کو بدترین دن قرار  دے دیا ۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ اب باضابطہ طور پر پیر کو ہفتے کا بدترین دن قرار دے رہے ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے ری ٹوئٹ کیا جارہا ہے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سےتبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایک صارف نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی پوسٹ پر جواب دیا کہ 'آپ نے بہت دیر کردی'۔ایک اور صارف نے لکھا 'اسی  وجہ سے میں پیر کو چھٹی کا دن مناتا ہوں'۔