کویتی ولی عہد پارلیمنٹ اجلاس میں تلاوت قرآن کریم پر رو پڑے، ویڈیو وائرل

Kuwaiti Crown Prince new video
کیپشن: Kuwaiti Crown Prince new video
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  کویتی ولی عہد الشیخ مشعل الاحمد الصباح  اسمبلی اجلاس میں  تلاوت قرآن کریم پر رو پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق کویت کی نومنتخب اسمبلی کا  پہلا اجلاس شروع ہونے سے قبل ایک رکن پارلیمنٹ نے سورہ آل عمران کی آیت  "ربنا لا تزغ قلوبنا بعد أن هديتنا" کی تلاوت  کی تو ولی عہد الشیخ مشعل الاحمد الصباح  روپڑے۔ کویتی ولی عہد کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران تلاوت قرآن پاک پر رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ولی عہد نے کہا کہ اسمبلی کے نو منتخب ارکان عوام کو جواب دہ ہیں، تمام شہریوں کی ذمہ داریاں ارکان پر عائد ہوتی ہیں، پارلیمنٹ اور حکمران خاندان کو قوم کی طرف سے تمام ذمہ داریاں قبول کرنا ہوں گی، ملک کو فتہ وفساد کی طرف لے جانے والے عناصردور رہنا ہوگا۔