(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل سے راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیزراجہ کی زیرصدارت اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔پی سی بی حکام کا مؤقف ہے کہ اگر اے سی سی مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتا تو پھر اے سی سی میں رہنے کا فائدہ نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان بی سی سی آئی کے فیصلے کے جواب میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ2023 میں شرکت نہ کرنے پر بھی غور کرے گا۔
خیال رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔یشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے منگل کو ممبئی میں بی سی سی آئی کی 91 ویں سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 2023 ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔