ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مقبول ترین کرکٹر جوئے کی تحقیقات کے پھندے میں پھنس گیا، تفتیش آگےبڑھ گئی

NCCIA, Rashid Latif, Cricket Betting investigation, City42, ex captain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مقبول ترین کرکٹر کے خلاف سٹے بازی کی ایپس کے متعلق پی سی بی پر الزام لگانے کی تحقیقات آگےبڑھ گئیں لیکن اب تک کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔

 سابق کرکٹر راشد لطیف نے اپنے یو ٹیوب چینل سے پاکستان کرکٹ بورڈ پر   سٹے سے پیسہ بنانے والی ایپس کی مدد کرنے کے الزام عائد کئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان الزامات کو لے کر این سی سی آئی اے کو تحقیقات کرنے کی درخواست دے دی۔ بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ راشد لطیف جھوٹے الزامات لگانے میں ملوث نکلے۔  این سی سی آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا،راشد لطیف پر سٹے بازی  کی ایپس سے جڑی سوروگیٹ ایڈورٹائزنگ سے متعلق سنگین الزامات  سامنے آئے ہیں۔  راشد لطیف کے خلاف دو انکوائریاں ہو رہی ہیں۔ 

Caption  کرکٹ کے کھلاڑیوں کو کوئی جانے نہ جانے، راشد لطیف کو وہ ضرور جانتا ہو گا کیونکہ راشد لطیف پاکستان کے نیوز چینلز سے لے کر سوشل ویب سائتس تک ہر جگہ کرکٹ کا سب سے بڑا ماموں بنے بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔

   این سی سی آئی اے  کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ  راشد لطیف کے الزامات کے متعلق  لاہور اور اسلام آباد میں ایک ایک تحقیقات کی جا رہی ہیں۔  بہت مشہور سابق کرکٹر دونوںانکوائریوں میں تفتیشی ٹیموں کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

  سابق کرکٹر راشد لطیف کو تحریری سوالنامہ بھی دیا گیا۔  راشد لطیف نے تحریری سوالناموں کا اب تک جواب جمع نہیں کروایا۔ 

 تحریری سوالناموں میں کرکٹ پر جوا کروانے والی betting  بیٹنگ کمپنیوں اور کرکٹ سے متعلق تعلقات کو شامل کیا گیا .  راشد لطیف  کے کرکٹ جوا سے جڑی سوروگیت ایڈورٹائزنگ کو تحفظ دینے کے متعلق الزامات کے متعلق شکایات کے ساتھ ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لئے  درخواستیں  پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر منیجر لیگل سید علی نقوی نے  دی تھیں۔

یہ امر دلچسپ ہے کہ سابق کرکٹر راشد لطیف جو میڈیا اور سوشل میڈیا میں اِن رہتے ہیں، ان  کے الزامات کے متعلق تحقیقات کی خبر اب تک لیک ہو کر میڈیا اور سوشل میڈیا میں نہیں آ پائی تھی۔

راشد لطیف کون اور کیا ہے

راشد لطیف ایک سابق پاکستانی کرکٹر اور کپتان ہیں جنہوں نے 1992 سے 2003 تک  وکٹ کیپر  اور بیٹر کی حیثیت سے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلا۔   وہ اپنی بہترین وکٹ کیپنگ صلاحیتوں کے لیے جانے جاتے تھے اور راشد لطیف نے  2003 میں پاکستانی ٹیم کے کپتان کے طور پر خدمات انجام دیں۔

 تحقیقات میں پھنسا راشد لطیف کوچ بھی رہا اور چیف سیلیکٹر بھی

 اپنے کھیل کے کیریئر کے بعد، راشد لطیف کے مضبوط تعلقات کی بنا پر انہیں کرکٹ کے اعلیٰ ترین درجہ کی کوچنگ میں بھی کردار  دیا گیا۔

راشد لطیف  اتنے با اثر ہیں کہ انہیں افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر کام دیا گیا اور  پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے وکٹ کیپنگ کوچ کے طور پر انہیں موقع دیا گیا۔


غیر ذمہ دارانہ الزامات تھوپنے کا ملزم قومی چیف سلیکٹر

 راشد لطیف پر کرکٹ بورڈ کو سنگین الزامات کا نشانہ بنانے کا کام کسی معمولی شخص نے نہیں لگایا بلکہ یہ الزام پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک سینئیر افسر کی طرف سے متعلقہ تحقیقاتی اداروں تک پہنچا۔ یہ راشد لطیف 2014 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ 
 

راشد لطیف کی کرکٹ اکیڈمی

 این سی سی آئی اے کے زیر تفتیش مایہ ناز کرکٹر راشد لطیف صرف کرکٹر ہی نہیں بلکہ اس سے آگے بھی بہت کچھ ہیں۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی کراچی، پاکستان میں ایک اہم  کرکٹ اکیڈمی ہے جو سابق ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑی اور پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کے زیر انتظام کام کرتی ہے۔ اس اکیڈمی نے 2012ء کا پاکستان چیمپئنز کرکٹ لیگ کا انعقاد کرایا تھا۔  اس کرکٹ اکیڈمی نے کھلاڑی تو کوئی پیدا نہیں کئے البتہ  راشد  لطیف کو نیک نامی اور صاف دامنی کا امیج بنائے رکھنے مین غیر معمولی کردار ادا کیا۔

راشد لطیف کرکٹ ایکسپرٹ بھی ہے

جی ہاں، راشد لطیف ایک معروف کرکٹ ایکسپرٹ اور تجزیہ کار  بھی ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق  وکٹ کیپر بیٹر اور قومی ٹیم کے کپتان  کی حیثیت سے پاکستان کے نیوز چینلز انہیں غیر معمولی اہمیت دیتے رہے ہیں اور انہیں کرکٹ ایکسپرٹ کی حیثیت سے بلا کر ان کی رائے کو اہم رائے کی حیثیت دے کر نشر کیا جاتا ہے اور کرکٹ فینز ان کی رائے سے گہرا اثر لیتے ہیں۔
تجزیہ اور تبصرہ نگار کی حیثیت سے   راشد لطیف اکثر مختلف نیوز چینلز اور سپورٹس شوز پر کرکٹ میچوں اور پاکستانی کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے امور پر اپنے "ماہرانہ خیالات" کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

راشد لطیف کا امیج بنانے والے کہتے ہیں کہ اگرچہ ان کے بیانات کبھی کبھار تنازعات کا باعث بنتے ہیں، لیکن "کرکٹ کے معاملات" پر ان کی گہری نظر اور کھل کر بات کرنے کی عادت انہیں ایک نمایاں کرکٹ ایکسپرٹ بناتی ہے۔

Caption راشد لطیف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی موجودہ مینیجمنٹ نے پی سی بی سے اور کرکٹ سے بہت دور کر دیا لیکن وہ نیوز چینلز کی سکرینوں سے چپک کر  پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلوں پر  سخت تنقیدیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کو رضوان کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے سے لے کر ہر سیلیکشن تک ہر معاملہ پر اعتراض ہوتے ہیں اور وہاپنے ناپسندیدہ کرکٹرز کی مخالفت میں کسی بھی حد تک چلے جانے کے لئے مشہور ہیں۔ 

راشد لطیف  سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہے

مین سٹریم میڈیا پر لوگوں کو کرکٹ پر اپنے زیر اثر لا کر راشد لطیف کا پیٹ نہیں بھرتا اس لئے وہ سوشل پلیت فارمز پر بھی انفلوئنس کرتے نظر آتے ہیں۔

 وہ اپنے یوٹیوب چینل اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز کے ذریعے"کرکٹ کا تجزیہ" اور" اپ ڈیٹ" فراہم کرتے ہیں، جہاں ان کے مداح ان کی "بصیرت افروز"رائے سے گہرا اثر لیتے ہیں۔

اب راشد لطیف کے  پی سی بی پر الزامات  کی تحقیقات ہو رہی ہیں تو وہ نیوز چینلز اور سوشل پلیٹ فارمز پر اپنے معصوم مداحوں کو ان تحقیقات کی ہوا تک نہیں لگنے دے رہے۔