سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 280.67 روپے سے کم ہوکر 280.66 روپے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.70 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 24 پیسے کمی سے 328.08 روپے، برطانوی پاؤنڈ 55 پیسے سستا ہوکر 371.97 روپے، یو اے ای درہم 4 پیسے کمی سے 77.40 روپے، جبکہ سعودی ریال 4 پیسے کمی سے 75.51 روپے کا ہوگیا۔