عرفان ملک: پنجاب حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ رجسٹریشن سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت کی جائے گی، اور رولز آف بزنس ایکٹ 2011 میں ترامیم محکمہ داخلہ کو سونپ دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دو مسالک و مکتبہ فکر کے علمائے کرام نے رجسٹریشن کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ دیگر دو مکتبہ فکر کے آئمہ سے ملاقاتیں کر کے جلد معاملات طے کیے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں 56,796 مساجد کی جیو ٹیگنگ مکمل ہو چکی ہے، اور پنجاب میں 11,758 مساجد کی جیو ٹیگنگ کا عمل جاری ہے۔ دوسرے مرحلے میں مدارس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔