ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ کی کمی یا بد انتظامی؟اساتذہ کو3ماہ کی تنخواہیں نہ ملیں

بجٹ کی کمی یا بد انتظامی؟اساتذہ کو3ماہ کی تنخواہیں نہ ملیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں بھرتی کیے گئے 125 اساتذہ 3 ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

 یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتذہ کو ستمبر میں بھرتی کیا تھا، تاہم ستمبر اور اکتوبر کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جس سے اساتذہ شدید پریشان ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ بھرتی کے وقت انہیں ماہانہ تنخواہیں دینے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن تنخواہیں طلب کرنے پر کٹوتی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اساتذہ نے اپنی فوری تنخواہوں کے اجرا کا مطالبہ کر دیا ہے۔