(ویب ڈیسک)بالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم دھوم کے ڈائریکٹر سنجے گدھوی چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی سنجینا گدھوی کی جانب سے کی گئی ہے۔
سنجے گدھوی کی بیٹی سنجینا کی جانب سے بتایا گیا کہ والد صبح کی واک پر گئے تھے کہ اچانک انہیں سینے میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن ان کا انتقال گھر پر ہی ہو گیا تھا۔
بیٹی سنجینا نے مزید بتایا کہ وہ بلکل صحت مند تھے اور انہیں کوئی بیماری بھی نہیں تھی، اچانک موت نے پوری فیملی کو شدید صدمے میں ڈال دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر کی عمر 56 سال تھی اور 3 دن بعد ان کی سالگرہ منائی جانی تھی۔
واضح رہے سنجے نے بالی وڈ میں ایک ڈائریکٹر کی حیثیت سے قدم رکھا اور 'تیرے لیے' انکی پہلی فلم تھی، فلم دھوم، دھوم 2، 'میرے یار کی شادی ہے' سمیت دیگر کامیاب فلمیں بھی بنائیں جن سے انہیں خوب شہرت ملی۔