این اے 133 ضمنی الیکشن، رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

election commission of pakistan
کیپشن: election commission of pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن کا این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ،  الیکشن کمیشن کی جانب سے رینجرز کی تعیناتی  کیلئے محکمہ داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔

 الیکشن کمیشن کا این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ،  الیکشن کمیشن کی جانب سے رینجرز کی تعیناتی  کیلئے محکمہ داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ  این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے دوران پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل ہونگی ، پولنگ اسکیموں کی  حتمی فہرست 20 نومبر کو پبلک ہوگی ، الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھاکہ  حتمی پولنگ اسکیموں کی اشاعت کے بعد حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد کا تعین کیا جاسکے گا

 انہوں نے کہاکہ  ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیاجاچکاہے ، رینجرز کی کتنی نفری درکار ہوگی اس حوالے سے قبل از وقت محکمہ داخلہ کو آگاہ کیاجائے گا۔

 الیکشن  کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ  این اے 133 اکے تمام 254 پولنگ اسٹیشنز میں پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ، فی الحال رینجرز کی تعیناتی سے متعلق  محکمہ داخلہ سے مراسلہ جواب نہیں آیا۔