صنف آہن میں سری لنکن اداکارہ کے کردار کا ٹیزر جاری

Yehali Tashiya Kalidasa as Nathmy Perrer | Sinf e Aahan
کیپشن: Yehali Tashiya Kalidasa as Nathmy Perrer | Sinf e Aahan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی ) ہدایتکار ندیم بیگ کے آنے والے میگا کاسٹ ڈرامے صنف آہن میں پانچ پاکستانی اداکاراوں کے کرداروں کے بعد اب سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے کردار کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا۔

 صنف آہن میں یحالی تاشیا پاکستانی اداکاراؤں سجل علی، یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان، رمشا خان اور سائرہ یوسف کے ہمراہ فوجی روپ میں دکھائی دیں گی، یحالی تاشیا صنف آہن میں سری لنکن فوجی کیڈٹ نتھمی پریرا کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو تربیت حاصل کرنے پاکستان آتی ہیں۔ 

جاری کیے گئے ٹیزر میں انہیں سجل علی سمیت دیگر اداکاراؤں کے ہمراہ پاکستان میں سخت ملٹری ٹریننگ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ سری لنکن فوجی کیڈٹ دوران تربیت نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرتی ہیں بلکہ وہ اردو زبان بھی بولنا سیکھ جاتی ہیں۔ 

صنف آہن کی کہانی خواتین پر مبنیٰ ہے اور ڈرامے کی مرکزی کہانی پانچ لڑکیوں کے فوجی افسر بننے کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر، علی رحمن، عثمان پیرزادہ اور صبا حمید بھی شامل ہیں تاہم ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer