فردوس مارکیٹ انڈر پاس کاافتتاح ایک بار پھر موخر، وزیراعلیٰ برہم

فردوس مارکیٹ انڈر پاس کاافتتاح ایک بار پھر موخر، وزیراعلیٰ برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) ایل ڈی اے کی بری کارکردگی کے باعث حکومت پنجاب کو ایک مرتبہ پھر سبکی کا سامنا پڑا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارفردوس مارکیٹ انڈر پاس کے نامکمل کام پر ناراض ہو گئے اور انڈر پاس کی تکمیل کےلئے کل ہونے والا افتتاح موخرکردیاگیا، مزید پانچ دن کی مہلت دےدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ دورے کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف انجینئرکو عہدے سے ہٹا دیا تھا جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے کو شوکاز دیتے ہوئے بیس نومبر تک کی تاریخ دی تھی، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ڈیڈ لائن سے ایک روز قبل تعمیراتی کام ادھورا ہونے پر وزیراعلیٰ ناراض ہوئے اور بیس نومبر کو افتتاح کےلئے دی گئی دعوت کو موخر کردیا ہے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے سے ناخوش ہوکر مزید پانچ دن کا وقت دیا ہے،وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کا کہنا ہے کہ فنشنگ کے کام کو مکمل کرنے کےلئے فائنل وارننگ دی جاچکی ہے مزید تاخیر کا جواز نہیں بنتا ہے،انجینئرنگ ونگ کو مزید پانچ روز میں اس منصوبے کو ہر صورت مکمل کرنا ہوگا۔ واضح رہے انڈر پاس کی بیرل کے علاوہ سروس لین ، فنشنگ ورک ، پینٹ ورک ، لیسکو تنصیبات کی منتقلی سمیت افتتاحی مونومنٹ کی تعمیر بھی تاحال ادھوری ہے، یاد رہے کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس بنانے والی کمپنی کوہی پشاور بس ٹرانزٹ منصوبے دیاگیا تھاجومقررہ وقت میں مکمل نہ ہوسکااور اس کے افتتاح کی تاریخ میں کئی بار توسیع کی گئی۔