سکول بند کرنے کیساتھ بچوں پر گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگانے کی تجویز

 سکول بند کرنے کیساتھ بچوں پر گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگانے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد کرونا میں سکولوں کو بند کرنے پر گرما گرم بحث، کیبنٹ کمیٹی میں سکول بند کرنے کیساتھ بچوں کا گھرسے غیر ضروری نکلنے پر بھی پابندی عائد کرنے پر بھی تبصر ہ کیا گیا ۔
صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ایوان وزیر اعلی میں ہوا جس میں سکولوں کی بندش پر بحث ہوئی ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس نے سکولوں میں چھٹیوں کیساتھ بچوں پر غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی لگانے کا   نکتہ ابھی ٹھایا ۔مراد راس نے کہا کہ سکول بند کرنے ہیں تو پھر حکومت بچوں کے شاپنگ مال ، اور پارک جانے پر بھی پابندی لگائے ۔

زرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرمراد راس نے اجلاس میں کہا ہے کہ ایک طرف سکول بند تو دوسری طرف بچے سیرو تفریح پر نکل جاتے ہیں۔ ڈاکٹر مراد راس نے یہ بھی کہا کہ سکول بند کرنے کا کیا فائدہ جب بچوں نے پارکس میں اور شاپنگ مال میں ہی جانا ہے۔جس پر زرائع کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے ڈاکٹر مراد راس کی اس تجویز کو سراہا اور آئندہ این سی او سی کے اجلاس میں پیش کرنے کا کہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer