ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس او پیز پر عملدرآمد ہی شہریوں کو کورونا سے بچا سکتا ہے: عثمان بزدار

ایس او پیز پر عملدرآمد ہی شہریوں کو کورونا سے بچا سکتا ہے: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(علی اکبر، قذافی بٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے اور آزادی اظہار کے نام پر کی جانے والی مذموم حرکتیں قطعی طور پر ناقابل برداشت ہیں، ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینۖ سرکاری سطح پر  مذہبی جوش و خروش، عقیدت اور احترام سے منایا جائے گاـ

انہوں نے کہاکہ رحمت اللعالمینۖ کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور نبی کریمۖ کی شان کو بیان کرنا کسی کے بس میں نہیں یہ ایک عاجزانہ کاوش ہے، پورے صوبے میں تقریبات جاری ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے کیس روز بروز بڑھ رہے ہیں، شہری ایس او پیز پر عمل کریں، باہر نکلتے ہوئے شہری ماسک کا استعمال عادت بنا لیں۔ کورونا کی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کررہے ہیں، صورتحال کاجائزہ لیکر مزید اقدامات اٹھائیں گے، شہریوں کو کورونا سے بچانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے، ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعلی آفس میں آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے صدر میربہروز ریکی بلوچ کی قیادت میں چاروں صوبوں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ایسوسی ایشن کے صدر نے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آپ جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں، گزشتہ برس بھی آپ نے ہمارے مسائل سنے اور انہیں حل کیا اور اب بھی آپ نے ہمارے مطالبات کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے، انہوں نے کہاکہ کان کنی سے متعلقہ مسائل حل ہونے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کوئلے کی کانوں کی لیز پر پابندی اٹھانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور پنجاب کابینہ نے کانوں کی لیز میں تجدید پر بھی پابندی ختم کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

 وزیراعلیٰ نے کہاکہ اینٹوں کے بھٹوں کیلئے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ساتھ متبادل آپشنز کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور صوبے میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دیں گے۔ 

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سیکرٹری مائنز اور سیکرٹری ماحولیات اینٹوں کے بھٹوں کیلئے متبادل ٹیکنالوجی کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کریں، مائننگ کے شعبہ سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولتیں دیں گے۔ سیکرٹری مائنز، سیکرٹری ماحولیات، ڈی جی مائنز اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer