ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر قائد میں مرغی کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد نہ ہوسکا

شہر قائد میں مرغی کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احسن عباسی:    کراچی میں مرغی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں مارکیٹ میں مرغی کا گوشت مقررہ نرخ سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 555 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مختلف علاقوں میں گوشت 560 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اسی طرح زندہ مرغی بھی سرکاری نرخ کے برعکس تقریباً 490 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔

مرغی فروشوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ موجودہ سرکاری نرخ زمینی حقائق اور بڑھتے اخراجات سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اس حوالے سے ملک ظریف نے مطالبہ کیا کہ قیمتوں کے تعین کے لیے ایسا پرائس مکینزم بنایا جائے جس میں مارکیٹ کے حالات، کاروباری اخراجات اور منافع کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے اور انتظامیہ کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔

انتظامیہ کی جانب سے سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔