ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشنز کے لیے بڑا اقدام

وفاقی حکومت کا الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشنز کے لیے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا;وفاقی حکومت پاکستان نے الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کنکشن کے قوانین میں اہم ترمیم کر دی ہے، جس کا مقصد ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے انفراسٹرکچر کو فروغ دینا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق اب ایک ہی جگہ پر چارجنگ اسٹیشن کے لیے دوسرا کنکشن بھی حاصل کیا جا سکے گا، جبکہ ایک ہی عمارت یا مقام پر اضافی ٹرانسفارمر لگا کر الگ بجلی کنکشن لینے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل ایک جگہ پر صرف ایک ہی کنکشن دیا جاتا تھا۔

حکومتی فیصلے کے مطابق الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے لیے خصوصی اور نسبتاً سستا ٹیرف متعارف کروایا گیا ہے، جس کے تحت صارفین صرف چارجنگ اسٹیشن کے آپریشنز کے لیے بجلی استعمال کر سکیں گے۔

تاہم واضح کیا گیا ہے کہ اگر کنکشن کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال کیا گیا تو بجلی کی سپلائی منقطع کر دی جائے گی اور اضافی بلز بھی وصول کیے جائیں گے۔

کنکشن کے حصول کے لیے مالکان کو حلف نامہ جمع کروانا ہوگا جس میں یہ یقین دہانی کرائی جائے گی کہ بجلی صرف چارجنگ اسٹیشن کے لیے استعمال کی جائے گی۔