ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل، آج سے بارشوں کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل، آج سے بارشوں کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا ہے جس کے باعث آج سے 23 مئی تک مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے۔ آج شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ماہرین موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث آئندہ چند روز کے دوران موسم میں تبدیلی متوقع ہے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔