شہباز علی: پاکستانی ورلڈ چیمپئن ریسلر انعام بٹ کا بڑا اعزاز,انعام، بٹ نے آئی او سی کا انٹرنیشنل کوچنگ سرٹیفکیٹ پروگرام مکمل کرلیا.
تفصیلات کے مطابق پروگرام امریکہ کی یونیورسٹی کے تحت 4مختلف حصوں میں مکمل ہوا۔پروگرام مختلف حصوں میں پاکستان امریکہ اور سوئٹزرلینڈ میں مکمل ہوا۔آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے کورس مکمل کرنے پر انعام بٹ کو سرٹیفکیٹ دیا۔
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن اور پی او اے فیملی نے انعام بٹ کے کورس مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔